رسائی کے لنکس

ایوانِ نمائندگان کی اوباما مخالف فنڈنگ کے بِل کی منظوری


ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ کی طرف سے ایسی قرارداد کا منظور ہونا ناممکن ہے۔ تاہم، اس سے ایک نئی بحث ضرور چھِڑ گئی ہے جب کہ حکومتی کاروبار کی ممکنہ بندش میں محض 10 روز باقی ہیں

ری پبلیکن پارٹی کے کنٹرول والے ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس سے حکومت امریکہ کو فنڈس کی فراہمی جاری رہے گی، تاہم اِس میں صدر براک اوباما کےفخریہ صحتِ عامہ کے قانون کو رقوم روکے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

ایوان کے 230ارکان نے حق میں، جب کہ 189 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ کی طرف سے ایسی قرارداد کا منظور ہونا ناممکن ہے۔ تاہم، اس سے ایک نئی بحث ضرور چھِڑ گئی ہے جب کہ حکومتی کاروبار کی ممکنہ بندش میں محض 10 روز باقی ہیں۔

کانگریس میں ’وائس آف امریکہ‘ کی نمائندہ، سِنڈی سئین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ رائے شماری جماعتی بنیادوں پر ہوئی، جب کہ صرف دو ڈیموکریٹس نے ری پبلیکنز کا ساتھ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اخراجات کے اِس عارضی بِل کی رو سے حکومت کو دسمبر کے وسط تک رقوم فراہم ہوں گی، لیکن ’اَفرڈ ایبل کیئر ایکٹ‘ کو فنڈنگ نہیں ملے گی، جس صحتِ عامہ کے قانون کی زیادہ تر ری پبلیکن قانون ساز مخالفت کرتے ہیں، جسے وہ ’اوباما کیئر‘ کا نام دیتے ہیں۔

ری پبلیکنز کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے صحت عامہ کے قانون کو ختم کرنے کے لیے بیالیسویں مرتبہ ووٹ دیا ہے، جس کے ڈیموکریٹ پارٹی کی اکثریت والی سینیٹ سے منظور ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

قائد ایوان، ایرک کینٹر نے ری پبلیکنز کے اِس خدشے کا اظہار کیا کہ اس قانون سازی کے نتیجے میں معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
XS
SM
MD
LG