رسائی کے لنکس

اس وقت ٹاپ کلاس ہیرؤئنز میں سے بہت کم ایسی ہوں گی جن کا ایک فلم کا معاوضہ کروڑوں سے کچھ کم ہو۔

بالی ووڈ کی "گلیمرس ڈال' کہی جانے والی اداکارائیں اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت بڑے بڑے معاوضے لے رہی ہیں۔ پہلے کبھی بات ہزاروں اور لاکھوں میں ہوا کرتی تھی مگر اب نوبت کروڑوں تک جا پہنچی ہے۔ اس وقت ٹاپ کلاس ہیرؤئنز میں سے بہت کم ایسی ہوں گی جن کا ایک فلم کا معاوضہ کروڑ سے کم ہو۔

موجودہ دور کی کون سی ہیروئن کتنا معاوضہ لے رہی ہے، 'یاہو انڈیا' نامی ایک ویب سائٹ نے اس کا باقاعدہ جائزہ لیتے ہوئے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے کچھ حصے ملاحظہ کیجئے:

پریانکا چوپڑا
پریانکا چوپڑا اپنی پاور فل پرفارمنس پر خوب داد سمیٹنے کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی سب سے زیادہ کمارہی ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ”زنجیر“ ہے جس کا بہت چرچا ہورہا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر راج چرن تیجا نے انہیں 9 کروڑ روپے میں سائن کیا ہے۔

کرینہ کپور
کرینہ کپور، پریانکا سے ذرا ہی پیچھے ہیں۔ انہوں نے مدھر بھنڈارکر کی فلم ”ہیروئن“ میں کام کرنے کے 8 کروڑ روپے لئے تھے جبکہ اسی فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لئے انہیں الگ سے 3 کروڑ روپے ادا کئے گئے۔

ایشوریہ رائے
ایشوریہ رائے ان دنوں فلموں سے دور ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی برانڈ ویلیو اپنی جگہ برقرار ہے۔ وہ ایک فلم میں کام کرنے کے چار کروڑ روپے طلب کرتی ہیں لیکن رجنی کانت کے مقابلے میں فلم ”روبوٹ“ میں کام کرنے کے لئے انہیں 6 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔

کترینہ کیف
کترینہ کیف کے کریڈیٹ پر ایک دو نہیں بہت ساری فلمیں ہیں۔ ان کا ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 4کروڑ روپے ہے۔

بپاشا باسو
بپاشا باسو ایک فلم سائن کرتے ہوئے 2سے 3 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کرتی ہیں۔

دپیکا پڈکون
دپیکا پڈکون فلم میں کام کرنے کے تین کروڑ جبکہ فلم کی پروموشن میں حصہ لینے کے ڈھائی کروڑ رپے مانگتی ہیں۔

ودیا بالن
ودیا بالن کی کامیاب فلموں پر نظر ڈالیں تو ایک کے بعد ایک کئی فلمیں نظر آتی ہیں۔ انہیں ایک فلم میں کام کرنے کے لئے کم ازکم 2 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں۔

سونم کپور
سونم کپور کے پاس کامیاب فلموں کی کمی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ایک فلم میں کام کرنے کے ڈیڑھ کروڑ روپے اداکئے جاتے ہیں۔

انوشکا شرما
انوشکا شرما بھی سونم کپور کی طرح ہی ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ روپے طلب کرتی ہیں۔

سوناکشی سنہا
سوناکشی سنہا بھی سونم اور انوشکا کی لائن میں ہیں۔ وہ سوا کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فلم سائن کرتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG