رسائی کے لنکس

فلم ’شارٹس‘ باکس آفس کے لئے نہیں: اداکارہ ہما قریشی


’گینگ آف واسع پور‘ سے اپنی الگ پہچان بنانے والی بولی ووڈ کی اداکارہ ہُما قریشی فلم ’شارٹس‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

بالی وُوڈ میں ایک طرف تو گلیمر سے بھرپور کمرشل مصالحہ فلمیں راج کر رہی ہیں تو وہیں کچھ ’سر پھرے‘ ایسے بھی ہیں جو مختلف ڈگر کی فلمیں بنانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ایسی ہی تجرباتی فلم ’شارٹس‘ بھی ہے جو ریلیز کے لئے تیار ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق ’گینگ آف واسع پور‘ سے اپنی الگ پہچان بنانے والی اداکارہ ہما قریشی جو ’شارٹس‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں، کہتی ہیں کہ، ’شارٹس موجودہ سینما سے ہٹ کر بنائی گئی فلم ہے جس کا مقصد صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنا نہیں۔ فلم انٹرنیشنل فیسٹیولز میں دکھائی جا چکی ہے اور اسے نقادوں سے ملنے والی تعریف اور حوصلہ افزا ریویوز ہی اصل کامیابی ہیں۔‘
وہ مزید کہتی ہیں، ’دراصل یہ فلم باکس آفس کو مد نظر رکھ کر بنائی ہی نہیں گئی بلکہ اس کا مقصدر ایسے نوجوان ٹیلنڈڈ فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو سامنے لانا ہے جو چیزوں کو ایک الگ رنگ اور زاوئیے سے دیکھتے ہیں۔شارٹس میں شامل فلموں کوایوارڈز بھی ملے ہیں۔ مجھے بھی ایوارڈ ملا اور شلوک کو بھی۔۔‘
گنیت مونگیا اور انوراگ کرشپ کی پروڈیوز کردہ ’شارٹس‘ دراصل پانچ شارٹ فلموں ’سجاتا‘، ’ایپی لوگ‘، ’آڈیسٹی‘، ’محفوظ‘ اور ’شور‘ کا مجموعہ ہے جن کو الگ الگ ڈائریکٹرز نے پیش کیا ہے۔
’شارٹس‘ کو لے کر بے حد ایکسائیڈڈ ہُما قریشی سے جب سوال کیا گیا کہ فیچر فلم اور شارٹ فلم میں کیا فرق ہے تو ان کا کہنا تھا کہ، ’فیچر فلم لمبی ہوتی ہے اور اس کی کٹمٹمنٹ مخصوص نوعیت کی ہوتای ہے جبکہ شارٹ فلم کا دورانیہ مختصر ہوتا ہے۔ 10سے 15منٹ میں آپ کو اپنی بات پاور فل انداز میں دیکھنے والوں تک پہنچانی ہوتی ہے۔‘
Huma qureshi
Huma qureshi


ان پندرہ منٹ میں آپ کو فلم کی کہانی اور کرداروں کے ساتھ فلم بینوں کو فلم سے جوڑنا ہوتا ہے جو خاصا پریشر والا اور چیلنج بھرا کام ہے۔“
’شارٹس‘ میں ’گینگ آف واسع پور‘ کا تکون یعنی ہما قریشی، نواز الدین صدیقی اور رچا چڈھا ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں ستیہ آنند، پریتی سنگھ اور رتنا بالی بھٹاچاریہ شامل ہیں۔ فلم 12جولائی کو ریلیز ہوگی۔
XS
SM
MD
LG