رسائی کے لنکس

عمیمہ ملک کی فیشن ویک پاکستان میں شرکت


عمیمہ ملک نے فیشن ویک کے دوسرے روز ڈیزائنر ظہیر عباس کی کلیکشن پیش کی۔ سال 2010 میں فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ظہیر عباس ’اسٹائل ایوارڈ‘ سمیت فیشن کے متعدد ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ عمیمہ ملک ظہیر عباس کے ملبوسات میں کیٹ واک کی’شو اسٹاپر‘ رہیں۔

کراچی ...فلم ’بول‘ اور ’دیکھ مگر پیار سے‘ جیسی کامیاب فلمیں اپنے کریڈٹ پر رکھنے والی اداکارہ اور ماڈل عمیمہ ملک ’فیشن پاکستان ویک 016 ء‘ میں ایک بار پھر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

عمیمہ ملک نے فیشن ویک کے دوسرے روز ڈیزائنر ظہیرعباس کی کلیکشن پیش کی۔

سال 2010ء میں فیشن انڈسٹری میں قدم رکھنے والے ظہیر عباس ’اسٹائل ایوارڈ‘ سمیت فیشن کے متعدد ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ عمیمہ ملک ظہیر عباس کے ملبوسات میں کیٹ واک کی’ شو اسٹاپر‘ رہیں۔

عمیمہ ملک اور ظہیر عباس کا ساتھ نیا نہیں۔ عمیمہ ملک، ظہیر عباس کا ڈیزائن کردہ برائیڈل کلیکشن 2013 کے فیشن شو میں پیش کر چکی ہیں۔عمیمہ نے اس بار بھی ریمپ پر واک کے لئے ظہیر عباس کے ملبوسات کا ہی انتخاب کیا۔

عمیمہ ملک 14سال کی عمر سے فیشن شوز اور ریمپ پر واک ماڈلنگ کرتی آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا شو پاکستان کے مشہور ڈیزائنر دپیک پاروانی کے ساتھ کیا تھا۔

عمیمہ خود بھی ’فیشن ویک پاکستان‘ میں شرکت کے لئے پرجوش تھیں۔ انہوں نے ’فیشن ویک پاکستان‘ کو ایک اور خوشگوار تجربہ قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG