رسائی کے لنکس

انسانی ہمدردی کےسامان بردار بحری جہازوں کا قافلہ غزہ کی جانب محوسفر


غزہ کے لیئے امدادی قافلے کا ترکی جہاز
غزہ کے لیئے امدادی قافلے کا ترکی جہاز

فلسطینیوں کے حامی سرگرم کارکن، اسرائیلی بحریہ کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود، غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی سے متعلق سازوسامان پہنچانے کے لیے سمندر میں اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امدادی قافلے کے منتظمین میں سے ایک گریٹا برلن کا کہنا ہے کہ امدادی جہازوں نے اتوار کے روزیونان کے قریب سےاپنا سفر شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حماس کی جانب سے اقتدار پر قابو پانے کے بعد اسرائیل نے جو بندش لگا رکھی ہے، ان کا پروگرام اسے ختم کرنے کا ہے۔

ان جہازوں میں فلسطینیوں کے 600 سے زائد حامی سوار ہیں اور دس یزار ٹن امدادی اشیا بھی ہیں۔ پہلے یہ تکنیکی مسائل کے باعث التوا کا شکار ہوچکا ہے۔ لیکن اب ان کا 400 کلومیٹر لمبا سفر پیر کی دوپہر تک ختم ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے کہ کسی اسرائیلی ساحل پر اس امدادی سامان کو اتار لیا جائے اور پھر عالمی اداروں کی مدد سے اسے غزہ پہنچایا جائے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان یگال پالمر نے کہا ہے کہ ان جہازوں کو اسرائیلی بحریہ روک لے گی۔ اس کے بعد جو سرگرم کارکن اس پر سوار ہیں انہیں حراستی مرکز میں لایا جائے گا جہاں انہیں ملک بدر ہونے یا جیل جانے میں سے ایک صورت چننا ہوگی۔

اسرائیل نے اپنے ساحل کے قریب کئی بحری جنگی جہاز کھڑے کردیے ہیں اور اسرائیل کے نائب وزیر خارجہ یہ کہہ چکے ہیں کہ فوج انسانی ہمدردی کی امداد لانے والے جہازوں کو فلسطینی علاقے تک پہنچنے کی اجازت نہیں دے گی۔



XS
SM
MD
LG