رسائی کے لنکس

ہمایوں سعید، ٹی وی کے بعد فلم، اور پھر ٹی وی اسکرین پر


ہمایوں سعید کی چار سال پہلے نشر ہونے والی سیریل ’کافر‘ تھی جبکہ نئی سیریل ’دل لگی‘ اگلے سال کے اوائل میں ٹیلی کاسٹ ہوگی۔ ’دل لگی‘ میں ہمایوں سعید ندیم بیگ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ ہمایوں سعید بلاک بسٹر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے ڈائریکٹر بھی ندیم بیگ ہی تھے۔

ٹی وی اور فلموں میں شاندار اداکاری کے باعث اپنے فینز کے دلوں میں گھر کرنے والے ہمایوں سعید چار سال بعد ایک مرتبہ پھر منی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

ہمایوں سعید منی اسکرین کے کئی ڈراموں کو اپنی اداکاری سے یادگار بنا چکے ہیں۔ ان ڈراموں میں ’مہندی‘ ، ’چاندنی راتیں‘، ’دوراہا‘ اور ’عشق جنون دیوانگی‘ جیسے شاہکار ڈرامے شامل ہیں۔ اب یہی ہمایوں سعید ایک نئی ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ میں نظر آئیں گے۔

ہمایوں سعید کی چار سال پہلے نشر ہونے والی سیریل ’کافر‘ تھی، جبکہ نئی سیریل ’دل لگی‘ اگلے سال کے شروع مہینوں میں ٹیلی کاسٹ ہوگی۔

’دل لگی‘ میں ہمایوں سعید ندیم بیگ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ ہمایوں سعید بلاک بسٹر فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے ڈائریکٹر بھی ندیم بیگ ہی تھے۔

’دل لگی‘ پروڈکشن کمپنی ’سکس سگما پلس‘ کی پیشکش ہے اور اس پروڈکشن کمپنی کے روح رواں بھی ہمایوں سعید ہی ہیں۔

نئی سیریل ’دل لگی‘ میں ہمایوں کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی۔ دونوں فنکاروں کو آپ ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں دیکھ چکے ہیں۔

یہ سال ہمایوں کے لئے بہت کامیاب ثابت ہوا ہے۔ اس سال انہوں نے پے در پے دو بلاک بسٹرز باکس آفس کو دیں جبکہ سال2016 میں بھی کچھ اسی قسم کی توقعات ہیں۔

نئے سال میں ان کی دو موویز ریلیز ہوسکتی ہیں۔ فی الحال یہ دونوں موویز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ان میں سے جو فلم ابھی سے سب سے زیادہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے وہ ’یلغار‘ ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ انہوں نے اپنی واپسی کے لئے ’دل لگی‘ کو ہی کیوں چنا ہمایوں سعید نے وی او اے کو بتایا ’اس کی پہلی اور بڑی وجہ اس کا شاندار اسکرپٹ ہے جسے فائزہ افتخار نے بہت عمدگی سے لکھا ہے۔ میں تو یہ بھی کہوں گا کہ یہ ان کا اب تک کا بہترین شاہکار ہے۔ دوسری وجہ ڈائریکشن ہے جو ندیم بیگ کی ہیں۔ میں نے ہمیشہ اچھی ٹیم کے ساتھ اچھے پروجیکٹس پر کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔‘

XS
SM
MD
LG