رسائی کے لنکس

امریکی دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں افراد گرفتار


پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر یہاں سے منتقل کردیا اور بتایا کہ ان لوگوں عوامی مظاہرے کے قواعد و ضوابط کے تحت تحویل میں لیا گیا۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پولیس نے 400 افراد ایسے افراد کر حراست میں لے لیا ہے جو اس کے بقول "غیر قانونی طور پر مظاہرہ کر رہے تھے۔"

اس مظاہرے کا اہتمام "ڈیموکریسی اسپرنگ" کے نام سے متعدد گروپوں کے اتحاد نے کیا تھا جس نے اپنی ویب سائٹ پر اس مظاہرے کا مقصد "کانگریس سے یہ مطالبہ کرنا تھا کہ وہ ہماری سیاست سے پیسے کی بدعنوانی کے خاتمے کے فوری اقدام کرے اور ایسے آزادانہ و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے کہ جس میں ہر امریکی کی آواز مساوی ہو۔"

پیر کو سامنے آنےو الی وڈیو میں پولیس افسر کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ "اگر آپ لوگ گرفتار نہیں ہونا چاہتے تو واپس فرسٹ اسٹریٹ کی طرف چلے جائیں"۔

پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر یہاں سے منتقل کر دیا اور بتایا کہ ان لوگوں کو عوامی مظاہرے کے قواعد و ضوابط کے تحت تحویل میں لیا گیا۔

مظاہرین "پیسے سے پاک سیاست" کے نعرے لگا رہے تھے۔ بعض افراد اس احتجاج کے لیے فلاڈیلفیا سے واشنگٹن آئے تھے۔

XS
SM
MD
LG