رسائی کے لنکس

ہنگری میں انتخابات شروع

وزیراعظم وکٹر اوربن (فائل فوٹو)
وزیراعظم وکٹر اوربن (فائل فوٹو)

سوشلسٹ کے 8 سالہ اقتدار میں بدانتظامی کے بعد ووٹروں کی ایک بڑی تعداد معاشی صورتحال بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی لانے کا سہرا مسٹر اوربن کو دیتے ہیں۔

وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں پارلیمانی انتخابات شروع ہو گئے ہیں جن میں امید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم وکٹر اوربن کو فتح کے بعد مزید چار سال حکومت کرنے کا موقع ملے گا۔

سوشلسٹ کے 8 سالہ اقتدار میں بدانتظامی کے بعد ووٹروں کی ایک بڑی تعداد معاشی صورتحال بہتر بنانے اور قیمتوں میں کمی لانے کا سہرا مسٹر اوربن کو دیتے ہیں۔

ہنگری 1989 میں ایک پارلیمانی جمہوریہ بنا اور اب براعظم یورپ کے سب سے بڑے اتحاد یورپی یونین اور نیٹو کا حصہ ہے۔

انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہونے والے عوامی جائزے میں 34 فیصد لوگوں نے مسٹر اوربن کی جماعت کو سراہا جب کہ بائیں بازوں کے اتحاد کو 20 فیصد حمایت حاصل رہی۔
XS
SM
MD
LG