رسائی کے لنکس

ہنگری: انتخابات میں وزیراعظم وکٹر دوبارہ کامیاب


وزیراعظم وکٹر اوربن (فائل فوٹو)
وزیراعظم وکٹر اوربن (فائل فوٹو)

انتہائی خوشگوار موڈ میں وزیراعظم اوربن نے انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

یورپی ملک ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم وکٹر اوربن ایک بار چار سال کے لیے وزارت عظمٰی کے منصب کے لیے منتخب ہو گئے ہیں۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق اُن کی کامیابی کی توقع کی جا رہی تھی۔

تمام ووٹوں کی گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے، جس کے مطابق مسٹر اوربن کی جماعت کو پارلیمنٹ کی 199 نشستوں میں سے 133 حاصل ہو جائیں گی۔

انتہائی خوشگوار موڈ میں وزیراعظم اوربن نے انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری وہ ملک ہے جہاں خاندان مقیم رہ سکتے ہیں۔

دائیں بازوں کی جوبک پارٹی کے حصے میں متوقع طور پر کم سے کم 23 نشستیں آئیں گی۔

یورپ بھر میں نقاد جوبک پارٹی پر ہنگری مخالف تشدد کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

ہنگری کے عوام نے نئی حکومت کو ملک معاشی صورتحال بہتر بنانے، توانائی قیمتوں میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ووٹ دیے۔

لیکن حزب مخالف کی جماعتیں وزیراعظم وکٹر اوربن پر سرمایہ کاروں کو ڈرانے اور حکومت کی پالیسوں کی حمایت نا کرنے والے صحافیوں کے خلاف کارروائی کا الزام عائد کرتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG