رسائی کے لنکس

سمندری طوفان ’ادیلے‘ میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا


جزیرہ نما ’بایا کیلی فورنیا‘ کی سطح سے ٹکرانے والا یہ اب تک کا سب سے شدید طوفان تھا، جس کی رفتار 205 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی، اُس وقت جب طوفانی ہواؤں نے اتوار کی رات گئے شدت اختیار کی

’ادیلے‘ نامی سمندری طوفان میکسیکو میں لوس کابوس کے صحت افزا مقام سے ٹکرانے کے بعد کنارے پر رہنے والے ہزاروں افراد نے آسائشی ہوٹلوں کے ’شیلٹرز‘ میں پناہ لے لی ہے۔

جزیرہ نما ’بایا کیلی فورنیا‘ کی سطح سے ٹکرانے والا یہ اب تک کا سب سے شدید طوفان تھا، جس کی رفتار 205 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی، اُس وقت جب طوفانی ہواؤں نے اتوار کی رات گئے شدت اختیار کی۔

امریکہ کے ’نیشنل ہریکن سینٹر‘ نے بتایا ہے کہ طوفان کے نتیجے میں جزیرے کے صحت افزا مقام کے ساتھ ساتھ شمال میں پیر کی صبح 30 سینٹی میٹر بارش پڑی، جس کا زور اب کافی گھٹ چکا ہے۔

موسمیاتی پیش گوئی کرنے والوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خطرناک قسم کا سیلاب آسکتا ہے اور مٹی کے تودے گر سکتے ہیں۔

میکسیکو کے قومی تحفظ کے ادارے کے رابطہ کار، لوئی فلپ پونتے نے کہا ہے کہ حکام نے 30000 افراد کی حفاظت کے لیے پناہ گاہوں کا بندوبست کر رکھا تھا۔

اُنھوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ طوفان کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں اور اونچی لہروں کا پانی شہری علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG