رسائی کے لنکس

حیدرآباد فائرنگ، 3 پولیس اہل کار ہلاک


حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو واقعے کےبعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقع کو شمالی وزیرستان آپریشن کا رد عمل قرا دیا ہے

صوبہٴسندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا۔

یہ واقع اتوار کی رات لطیف آباد میں پیش آیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موبائل میٕں موجود تین پولیس اہل کار ہلاک، جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو واقعے کےبعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈی آئی جی حیدرآباد، ثنا اللہ عباسی نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقع کو شمالی وزیرستان آپریشن کا رد عمل قرا دیا ہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ ’پولیس اہل کاروں پر حملہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کا ردعمل ہو سکتا ہے‘۔

ادھر، صوبائی وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے، واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

XS
SM
MD
LG