رسائی کے لنکس

برمنگم میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو فتح کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ہفتہ کو برمنگم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کھیل کا قدرے جارحانہ آغاز کیا۔

ابتدائی بلے باز این بیل نے شاندار 91 رنز بنائے جس میں سات چوکے بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے میک کے اور فاؤلکنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں گریم سوان اور اسٹیون فن ان فٹ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ روی بوپارہ اور جیمز ٹرڈویل ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اس سے قبل گروپ بی کے دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے جب کہ بھارت نے جنوبی افریقہ کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔
XS
SM
MD
LG