رسائی کے لنکس

سعید اجمل آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست


سعید اجمل آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست

سعید اجمل آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جاری کردہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے باؤلروں کی فہرست میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کے پاس تھا جواب دوسرے نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز میں سعید اجمل نے پانچ ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے ہی شاہد آفریدی اور محمد حفیظ آئی سی سی کی نئی فہرست کے مطابق بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

XS
SM
MD
LG