رسائی کے لنکس

پاکستانی کھلاڑی سٹے باز ی میں ملوث نہیں، آئی سی سی


Pakistan Cricket Board and International Cricket Council
Pakistan Cricket Board and International Cricket Council

کرکٹ کی عالمی تنظیم ”آئی سی سی“ کے سربراہ ہارون لوگارٹ کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران پاکستانی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہے ہیں اور ا س حوالے سے لگائے جانے والے الزامات ”بے بنیاد“ ہیں۔ اُنھوں نے یہ انکشاف جمعرات کو کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ اور ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفرید ی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

ہارون لوگارٹ نے بتایا کہ سٹے بازی کی روک تھام کے لیے آئی سی سی نے ایک مربوط نظام وضع کر رکھا ہے اورحوالے سے ایک خصوصی یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے اور عالمی تنظیم کے اس یونٹ کے ساتھ تمام ٹیموں کے کھلاڑی اور عہدیدار تعاون کر تے ہیں۔ لیکن اُنھوں نے اس خصوصی یونٹ کے کام کرنے کا طریقہ کار بتانے سے گریز کیا۔

ہارون لوگارٹ نے کہا کہ ایک حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ جب بھی کسی کھلاڑی کو اپنی ٹیم کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ہوتا ہے تو وہ خود آئی سی سی کے اس تحقیقاتی یونٹ کو ا آگا ہ کرتاہے اور اُن کے بقول اس رُجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے بھی اس کی تائید کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کابھرپور دفاع کرنے کی کوشش کر ے گا۔

شاہد آفرید ی نے کہا کہ بطور کپتان اُن کی کوشش ہو گی کہ وہ تمام کھلاڑیوں کو یکجا کر کے ایک ٹیم کی صورت میں کرکٹ کے اس عالمی کپ میں شرکت کریں اور اُن کے بقول اس حوالے سے کھلاڑیوں کے مابین ہم آہنگی میں بہتری آئی ہے ۔

آئی سی سی کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹونٹی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اورپہلی مرتبہ کرکٹ کے اس عالمی کپ میں ایشیاء سے پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں افغانستان بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG