رسائی کے لنکس

ون ڈے کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے جس نے ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے کرکٹ ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کی ہے۔

افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے جس نے ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی۔

ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا کی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

جنوبی افریقہ اس سے قبل تیسرے نمبر پر تھا لیکن حالیہ رینکنگ کے مطابق ایک درجہ تنزلی کے بعد یہ چوتھے نمبر پر آ گیا۔

انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔

رینکنگ میں نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں، زمبابوے دسویں اور افغانستان نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں گیارواں نمبر حاصل کیا ہے جب کہ آئرلینڈ کی بارہویں پوزیشن ہے۔

XS
SM
MD
LG