رسائی کے لنکس

بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ


بارش کے باعث میچ چند گھنٹوں کے لیے روک دیا گیا اور 50 کی بجائے یہ میچ 40 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ بی کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارت پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ پاکستان اب چیمپیئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہے۔ لیکن روایتی حریف ہونے کی وجہ سے یہ میچ شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔

برمنگھم میں ہفتہ کو ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم کو آغاز ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب محض چار کے مجموعی اسکور پر ابتدائی بلے باز ناصر جمشید کیچ آؤٹ ہوگئے۔

19 اوورز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور اس وقت پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز اسکور کیے تھے۔

چند گھنٹے تعطل کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا لیکن اب یہ 50 کی بجائے 40 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

بھارت نے گزشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ پاکستان نے اوپنر عمران فرحت کی جگہ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG