رسائی کے لنکس

ہالینڈ کے کھلاڑی مدثر بخاری اس میچ میں کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنھیں تین وکٹیں صرف بارہ رنز کے عوض لینے پر مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ ون کے میچ میں ہالینڈ نے انگلینڈ کو پنتالیس رنز سے شکست دے دی۔

پیر کو چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

ہالینڈ کی طرف سے بریسی سب سے کامیاب رہے اور انھوں نے پینتالیس گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے سٹیورٹ براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اٹھارویں اوور میں 88 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ہالینڈ کے کھلاڑی مدثر بخاری اس میچ میں کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنھیں تین وکٹیں صرف بارہ رنز کے عوض لینے پر مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور ہالینڈ دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل تین دوسرا چار اور فائنل چھ اپریل کو کھیلا جائےگا۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG