رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈز کو ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈز کو چھ رنز سے شکست دے دی۔

جمعرات کو چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے کامیاب باؤلر جمیل رہے جنھوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم انیسویں اوور میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ابتدائی بلے باز سٹیفن مائبرگ نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے چار جب کہ اسٹیئن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیدرلینڈز کو ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں سری لنکا سے اس وقت انتہائی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ صرف 40 رنز کا ہدف دے سکا جسے سری لنکا نے پانچ اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

پیر کو چٹاگانگ میں ہی ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے ہرایا تھا۔
XS
SM
MD
LG