رسائی کے لنکس

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: وارم اپ میچز میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز فاتح


آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر 10 مرحلے کا آغاز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہو گا جو 21 مارچ کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔

بدھ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تین رنز سے ہرا دیا۔

بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 200 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔

میر پور میں کھیلے جانے والے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 33 رنز سے شکست دی۔

شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

سری لنکا کی پوری ٹیم انیسویں اوور میں 139 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر 10 مرحلے کا آغاز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہو گا جو 21 مارچ کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔

میرپور کا ہی شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔

پہلا سیمی فائنل تین اور دوسرا سیمی فائنل چار اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ چھ اپریل کو کھیلے جانے والے فائنل میں ہو گا۔
XS
SM
MD
LG