رسائی کے لنکس

پاکستان نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا


نیوزی لینڈ کے میکم نے چار چھکے اور تین چوکے کی مدد سے انسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں کرکٹ ٹورنامنٹ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

پیر کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن برینڈن میکلم کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

نیوزی لینڈ کے میکم نے چار چھکے اور تین چوکے کی مدد سے انسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے عمر گل نے چار جب کہ سعید اجمل اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان حفیظ اور اوپنر کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کی۔حفیظ نے 55 جب کہ کامران اکمل نے 52 رنز بنائے۔

وارم اپ میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا جن میں سے کوئی بھی گیارہ بیٹنگ اور کوئی بھی گیارہ فیلڈنگ کر سکتے تھے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فیورٹ ہیں جب کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ میچ 21 مارچ کو میرپور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG