رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے جیت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بیٹس نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

خواتین کے عالمی کرکٹ کپ کے گروپ بی کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی شہر کٹک میں اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر آغاز ہی میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 23 کے مجموعی اسکور پر اس کی چار بلے باز آؤٹ ہو گئیں۔ بسمہ معروف نے 20 اور اسماویہ اقبال نے 21 رنز کی اننگز کھیلی مگر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں اور پوری ٹیم41.2 اوورز میں صرف 104 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کینڈی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ براؤنی نے دو، ڈولان اور براڈمور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں تھا صرف 39 رنز کے مجموعی اسکور پر اسے تین وکٹوں کا نقصان اٹھاانا پڑا۔ بیٹس نے 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

یاد رہے یہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے پہلے اسے آسٹریلیا کے خلاف 92 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی ٹیم اپنا آئندہ میچ پانچ فروری کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلی گی۔
XS
SM
MD
LG