رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں


اس موقع پر اظہر علی نے اسکول کی پرنسپل کو پاکستانی ٹیم کی شرٹ بطور تحفہ کے طور پر پیش کی۔

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2016ء کی ٹرافی ان دونوں مختلف ممالک میں بجھوائی جا رہی اور اسی سلسلے میں پیر کو پاکستان کے شہر پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں اس ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے عہدیداروں اور پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی موجودگی میں یہ ٹرافی طالب علموں کے سامنے رکھی گئی۔

اس موقع پر اظہر علی نے اسکول کی پرنسپل کو پاکستانی ٹیم کی شرٹ بطور تحفہ کے طور پر پیش کی۔

اسکول کے طالب علموں، اساتذہ اور اسٹاف نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

آرمی پبلک اسکول میں تقریب رونمائی کے بعد ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پشاور سے لاہور روانہ کر دیا گیا جہاں منگل کو کنیرڈ کالج اور جم خانہ کرکٹ گرؤانڈ میں اس کی نمائش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے مہلک حملے میں 130 سے زائد طالب علموں سمیت لگ بھگ 150 افراد ہلاک ہوئے۔

ٹرافی کا اگلا اور آخری پڑاؤ بنگلہ دیش ہو گا جہاں 13 اور 14 جنوری کو یہ نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد اسے بھارت روانہ کیا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 8 مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG