رسائی کے لنکس

عالمی کپ فائنل: ویب سائٹ کریش، ایک ٹکٹ بھی فروخت نہیں ہو سکا


عالمی کپ فائنل: ویب سائٹ کریش، ایک ٹکٹ بھی فروخت نہیں ہو سکا
عالمی کپ فائنل: ویب سائٹ کریش، ایک ٹکٹ بھی فروخت نہیں ہو سکا

بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے دسویں عالمی کرکٹ کپ کے فائنل میچ کے لیے ویب سائیٹ پر ٹکٹوں کے فروخت کے اعلان کے بعد سے اب تک ایک بھی ٹکٹ نہیں بِک سکا ہے۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے کہا ہے کہ صارفین کی غیر معمولی تعداد کی سائیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ کریش کر گئی ہے۔

تنظیم کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ٹکٹیں پیر کی صبح ویب سائیٹ kyazoonga.comپر فروخت کے لیے رکھی گئیں لیکن ان کے بقول غیر معمولی صورتحال ، جس میں تقریباًایک کروڑ لوگ ایک ہی وقت میں اس ویب سائیٹ پر لوگ اِن کرنے کی کوشش کررہے تھے، کے باعث یہ ویب سائیٹ کریش کرگئی۔

ورلڈ کپ کا فائنل دو اپریل کو ممبئی کے وینکھاڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں 33ہزار نشستوں میں سے عام لوگوں کے لیے چار ہزار ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار آن لائن اور تین ہزار اسٹیڈیم کے باہر باکس آفس سے دستیاب ہوں گی۔ بقیہ نشستوں کو آئی سی سی اور ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ کلبس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG