رسائی کے لنکس

مایہ ناز امریکی ایکٹریس، میری ٹیلر مور انتقال کر گئیں


ٹیلی ویژن پر امتیازی کردار ادا کرنے پر مور نے سات مرتبہ ’ایمی ایوارڈز‘ جیتے؛ جب کہ اُنھیں سنہ 1980 میں ’اوسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا، جس فلم ’آرڈنری پیپل‘ میں اُن کا خودسر بیٹے کی چپ سادھنے پر مجبور ماں کا کردار تھا

امریکی ایکٹریس، میری ٹیلر مور، جنھوں نے ٹیلی ویژن کی تاریخ کے دو مشہور ترین سلسلے وار ڈراموں میں کام کیا تھا، اُن کا بدھ کے روز نیو یارک میں انتقال ہوا۔
موت کا سبب نہیں بتایا گیا۔ اُن کی عمر 80 برس تھی۔

مور ایک کہنہ مشق رقاصہ تھیں۔ اُنھوں نے اپنا سفرِ حیات آلہ جات تیار کرنے والی ایک کمپنی کے لیے ٹیلی ویژن کے کمرشل اشتہارات سے کیا۔ اُنھوں نے اسٹووز اور اوونز کے اوپر رقص کرتی ہوئی ایک پُری کا روپ دھارا تھا۔

دوسرے اشتہار میں کسی نے بھی اُن کی شکل نہیں دیکھی، چونکہ اشتہار میں صرف اُن کی ٹانگیں دکھائی گئی تھیں۔ وہ سیم نامی ایک سکریٹری کی اداکاری کر رہی تھیں۔ یہ سیریز تھی ’پرائیویٹ ڈٹیکٹو‘ ڈرامے میں، جسے رچرڈ ڈائمند نے پروڈیوس کیا تھا۔

لیکن، 1961ء میں پورے ملک نے اُن کا چہرہ اور اُنھیں دیکھا، جب وہ ’دِی ڈِک فان ڈائیک شو‘ میں شہری گھریلو خاتون، لورا پیتری کا کردار ادا کیا، جس میں اُن کا مزاحیہ کردار تھا۔

یہ گھر اور دفتر کے ماحول پر مشتمل ایک مزاحیہ سیریز تھی، جس میں مصنف نے مور کو موقع دیا کہ وہ اپنی صلاحیت دکھائیں، اور ساتھ ہی نغمہ سرائی اور رقص کے جوہر دکھائیں۔

ٹیلی ویژن پر امتیازی کردار ادا کرنے پر مور نے سات مرتبہ ’ایمی ایوارڈز‘ جیتے؛ جب کہ اُنھیں سنہ 1980 میں ’اوسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا، جس فلم ’آرڈنری پیپل‘ میں اُن کا خودسر بیٹے کی چپ سادھنے پر مجبور ماں کا کردار تھا۔

XS
SM
MD
LG