رسائی کے لنکس

فلو سے برطانیہ میں 27 افراد ہلاک


لندن میں ایک خاتون اپنی بچی کے ساتھ سوائن فلو کی وارننگ پوسٹر کے قریب سے گزر رہی ہیں۔
لندن میں ایک خاتون اپنی بچی کے ساتھ سوائن فلو کی وارننگ پوسٹر کے قریب سے گزر رہی ہیں۔

فلو کے مرض سے برطانیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 24 افراد سوائن فلو سے ہلاک ہوئے۔

برطانیہ کی تحفظ صحت ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے 65 سال سے کم عمر والے افراد شدید بیمار ہورہے ہیں۔ مارک اسپرنگر کا کہنا ہے انفلوئنزا اب پورے یورپ میں پھیل رہا ہے۔ مارک اسپرنگر یورپین سینٹر فار ڈزایز کنٹرول کے ڈائرکٹر ہیں۔

برطانوی ایجنسی فلو کے پھیلاؤ پر ہر ہفتے ایک رپورٹ جاری کرتی ہے۔ اور یہ حالیہ رپورٹ دسمبر 19 تک کی ہے۔ اس ہفتے کے دوران 32 فلو کے شدید کیسز رپورٹ کیے گئے جس سے پورے سیزن میں متاثرہ افراد کی تعداد 120 ہوگئی۔

برطانوی ایجنسی کے سانس کی تکلیف سے ڈیل کرنے والے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جان واٹسن نے کہا ہے سوائن فلو کا اگرچہ بہت بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا بہت زیادہ امکان نہیں، لیکن سوائن فلو کا انفلوئنزا بی کے ساتھ مل کر اس سیزن میں بیماریوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG