رسائی کے لنکس

دہشت گردی دنیا کے لئے قومی سلامتی کا بڑا چیلنج ہے ،امام فیصل


امام فیصل عبدالروٴف نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بحرین میں کیا۔ وہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

امام فیصل عبدالروٴف نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بحرین میں کیا۔ وہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

امام فیصل عبدالروٴف نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بحرین میں کیا۔ وہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ دو ہفتے پر محیط ہے ۔ بحرین ان کی پہلی منزل ہے جبکہ وہ یہ دورہ امریکی حکومت کے ایماپر کررہے ہیں۔

گیارہ ستمبر دوہزار ایک کو نیویارک میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کی جگہ کے قریب اسلامک کلچرل سینٹر اور مسجد کی تعمیر کا منصوبہ کے روح رواں امام فیصل عبدالروٴف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے متعدد ممالک کے لئے قومی سیکورٹی چیلنج ہے ۔
امام فیصل عبدالروٴف نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو بحرین میں کیا۔ وہ ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ دو ہفتے پر محیط ہے ۔ بحرین ان کی پہلی منزل ہے جبکہ وہ یہ دورہ امریکی حکومت کے ایماپر کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندانہ نظریات مسلم اور مغرب دونوں جگہ کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں ان کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارتوں پر دہشت گردوں کے حملوں کے مقام کے قریب اسلامی کلچرل سینٹر اور مسجد کی تعمیر کے منصوبے سے پورے امریکا میں ایک نئی بحث جھڑگئی ہے۔ ان حملوں میں دوہزار چھ سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس منصوبے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیرا س مقام کے لئے بے عزتی کا باعث ہوگی۔ دوسری جانب ان منصوبے کے حمایتی افراد کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کا آئینی حق حاصل ہے۔ دہشت گرد اسلام کی ترجمانی نہیں کرتے۔
ادھر صدر اوباما کا کہنا ہے کہ انہیں مسجد کی تعمیر سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر کوئی ندامت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس مقام کے قریب مسجد کی تعمیر کے لئے مسلمانوں کی حمایت کریں گے۔
اس سلسلے میں سینا کالج کی جانب سے کئے جانے والے ایک پول نتائج میں کہا گیا ہے کہ تریسٹھ فیصد لوگ اس منصوبے کے مخالف ہیں۔ گزشتہ ہفتے سی این این کی جانب سے بھی ایک پول کرایا گیا جس کے مطابق 68فیصد لوگوں نے اس منصوبے کی مخالفت کی۔
گراوٴنڈ زیرو کو اعزاز دینے کی غرض سے تشکیل پانے والا ایک گروپ کولیشن ٹو گراوٴنڈ زیرہ اس منصوبے کا سخت مخالف ہے اور اس نے مسجد کی تعمیر کے خلاف اتور کو مظاہرے کی دھمکی دی ہے۔

XS
SM
MD
LG