رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف میں اصلاحات لائی جائیں گی: کرسٹین لاگارڈ


آئی ایم ایف میں اصلاحات لائی جائیں گی: کرسٹین لاگارڈ
آئی ایم ایف میں اصلاحات لائی جائیں گی: کرسٹین لاگارڈ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی نئی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ نئی اصلاحات کے ذریعے قرضے فراہم کرنے والی اس تنظیم میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کے کردار کو مزید مؤثر بنائیں گی۔

بدھ کے روز آئی ایم ایف کی نئی سربراہ نے اپنی پہلی نیوز کانفرنس میں کہا کہ عالمی معیشت مالیاتی بحران سے اثرات سے باہر نکل رہی ہے ، تاہم یہ یکساں نہیں ہے ۔ چین اور بھارت جیسی ابھرتی ہوئی معیشتیں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہ دنیا مسلسل تبدیلی کے عمل سے گذررہی ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ تبدیلیاں آئی ایم ایف کی ملازمتوں اور نظم و ضبط میں بھی ظاہر ہوں۔

کچھ ممالک کے نمائندوں کی خواہش تھی کہ آئی ایم ایف کا نیا سربراہ کسی ابھرتی ہوئی معیشت سے ہو، لیکن لاگارڈ کا انتخاب اس روایت کاتسلسل ہے کہ اس ادارے کا سربراہ یورپ سے لیا جاتا ہے۔

لیگاردے کا انتخاب گذشتہ منگل کے پانچ سال کی مدت کے لیے ہوا تھا۔

انہوں نے فرانس سے تعلق رکھنے والے ڈومینک سٹراس کان کی جگہ لی ہے جنہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل کی ملازمہ کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام پر گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفی ٰ دے دیا تھا۔

55 سالہ لاگارڈ قرضہ دینے والے عالمی ادارے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ اپنا موجودہ عہدے سنبھالنے سے قبل وہ 2007ء سے فرانس کی وزیرخزانہ چلی آرہی تھیں۔

XS
SM
MD
LG