رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف: پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری


ہر قسط کی فراہمی قرض کی شرائط پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عمل درآمد سے مشروط ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال اور اصلاحات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے قرضے کی نئی قسط جاری کردی ہے۔

بینک کے حکام کے مطابق9ء555 ملین امریکی ڈالر کی نئی قسط 8ء6 ارب ڈالر کے اس قرض کا حصہ ہے جو مالیاتی فنڈ تین برسوں کے دوران قسطوں کی صورت میں پاکستان کو دے گا۔

پاکستان اور 'آئی ایم ایف' کے درمیان اس قرض سے متعلق سمجھوتہ گزشتہ سال ستمبر میں طے پایا تھا۔ ہر قسط کی فراہمی قرض کی شرائط پر پاکستانی حکومت کی جانب سے عمل درآمد سے مشروط ہے۔

قرض کی فراہمی معاشی اصلاحات، ٹیکسوں میں اضافے اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی اور خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری جیسی کڑی شرائط سے مشروط ہے جن پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں 'آئی ایم ایف' کے پاس قرض کی قسط روکنے کا اختیار ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتِ حال کو مستحکم رکھنے اور درآمدات و برآمدات کے بلوں کے فرق کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو اس قرض کی اشد ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG