رسائی کے لنکس

حریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹر اُن کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ایک جلسے کے دوران اسٹیج پر لفٹ کے ذریعے چڑھتے ہوئے نیچے گر کر زخمی ہو گئے۔

عمران کے سر پر زخم آئے اور اُنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بظاہر گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث لفٹ نیچے گری۔

لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں ہونے والے جلسے میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن موجود تھے۔

تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ڈاکٹر اُن کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG