رسائی کے لنکس

بھارت کے انڈمان جزیروں پر زلزلے کے شدید جھٹکے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

منگل کو علی الصبح بھارت کے انڈمان جزیروں پر 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جِس کے باعث مقامی طور پر سنامی کے خطرے کا باضابطہ انتباہ جاری کردیا گیا۔

امریکی ارضیات کے ادارے نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز پورٹ بلیئر سے 120کلومیٹر مشرق میں واقع تھا جو، انڈمان جزیروں پر ایک اہم قصبہ ہے، اور یہ زلزلہ بحیرہٴ ہند کی 128کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

امریکہ کے پیسفک سنامی وارننگ سینٹر کے مطابق ، زلزلے کے مرکز سے سینکڑوں کلومیٹر دور تک مقامی نوعیت کی سنامی آنے کا امکان ہے، جِس سے ساحلِ سمندر متاثر ہو سکتا ہے۔

انڈمان، برما اور تھائی لینڈ کے کچھ رقبے پر چھوٹے جزیروں کا ایک سلسلہ ہے جو انڈمان سمندر کے پار واقع ہے، جسے ‘کِرا اِستھمز’ بھی کہا جاتا ہے۔

دسمبر 2004ء میں سمندر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے اور سنامی کے باعث اِن جزیروں کو سخت نقصان پہنچا تھا۔

XS
SM
MD
LG