رسائی کے لنکس

بھارت : بس حادثے میں 22 ہلاک


بھارت کے ایک دور دراز مقام میسوری میں ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوری، 60، 2011
بھارت کے ایک دور دراز مقام میسوری میں ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوری، 60، 2011

بھارت میں جمعرات کو ایک بس کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت کم از کم 22 افرادد ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ریاست اتراکھنڈ میں پیش آیا اور اس میں سوار افراد سیاحتی مقام مسیورئی”Mussoorie“ سے واپس آر ہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سال نو کی چھٹیوں پر اس سیاحتی علاقے میں گئے ہوئے تھے، بس میں 42 افراد سوار تھے۔

زخمیوں کو قریبی سرکاری ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں سرکاری اہلکاروں کے علاوہ مقامی آبادی نے بھی حصہ لیا۔

XS
SM
MD
LG