رسائی کے لنکس

بھارت: بس کے حادثے میں 28 ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارت کا شمار اُن ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ہرسال سڑک کے حادثات میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں اور گزشتہ سال یہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار تھی۔

شمالی بھارت میں پیر کی شب ایک مسافر بس سڑک سے پھِسل کرگہری کھائی میں گرگئی اور مقامی پولیس نے حادثے میں کم ازکم 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ریاست ہماچل پردیش کےایک پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں سوار 45 سے زائد مسافروں میں زیادہ تر چھت پربیٹھے ہوئے تھے۔

امدادی کارکنوں نے 28 لاشیں نکالنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی البتہ ایک مسافر کے بقول تنگ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابونا رکھ سکا۔ یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت شملہ سے 250 کلومیٹر کنگرا وادی میں پیش آیا۔

گزشتہ ہفتے اسی بھارتی ریاست میں مسافر بس کے ایک حادثے میں 52 لوگ ہلاک اور45 زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت کا شمار اُن ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ہرسال سڑک کے حادثات میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں اور گزشتہ سال یہ تعداد ایک لاکھ دس ہزار تھی۔
XS
SM
MD
LG