رسائی کے لنکس

بھارت: ہماچل پردیش میں 24 طالب علم پانی میں بہہ گئے


طالب علم دریائے بياس قریب موجود تھے کہ لارجی ڈیم سے بغیر کسی پیشگی ’انتباہ‘ کے اچانک پانی چھوڑ دیا گیا۔

بھارت میں ڈیم سے چھوڑا گیے پانی کا ایک تیز ریلہ کم از کم 24 طالب علموں کو بہا لے گیا جن میں سے پولیس کے مطابق چار کی لاشیں ملی ہیں جو کہ یورنیورسٹی کے طالب علم تھے۔

یہ واقعہ اتوار کی شام ہماچل پردیش میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق طالب علم دریائے بياس قریب موجود تھے کہ لارجی ڈیم سے بغیر کسی پیشگی ’انتباہ‘ کے اچانک پانی چھوڑ دیا گیا۔

حکام کے مطابق حیدر آباد یونیورسٹی کے طالبہ دریائے بیاس کے کنارے طالب علم تصاویر بنا رہے تھے کہ تیز ریلہ اُنھیں بہا لے گیا۔

وزیراعلیٰ ویر بہادرا سنگھ نے ڈیم کے انجینئیر کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

تلنگانہ ریاست دریائے بیاس میں پانی کی بلند سطح اور رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیوں میں کارکنوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

تاہم پیر کی بہہ جانے والے طالب عملوں کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG