رسائی کے لنکس

بھارت: بس حادثے میں 25 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارت میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کو رات دیر گئے پیش آنے والے حادثے میں دو درجن سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے اور تباہ شدہ بس کے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام منگل کی صبح تک جاری رہا۔

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھارت میں ہوتی ہیں جہاں ان کی سالانہ اوسط 110,000 ہے۔ بھارت میں ان حادثات کی عمومی وجوہات میں سڑکوں کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور گاڑیوں کی نامناسب دیکھ بھال شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG