رسائی کے لنکس

بھارت، افغانستان میں اپنی سرگرمیاں کم نہیں کرے گا: وزیرِ مملکت برائے خارجہ کا اعلان


بھارت، افغانستان میں اپنی سرگرمیاں کم نہیں کرے گا: وزیرِ مملکت برائے خارجہ کا اعلان
بھارت، افغانستان میں اپنی سرگرمیاں کم نہیں کرے گا: وزیرِ مملکت برائے خارجہ کا اعلان

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ إس کے باوجود کہ افغانستان میں اُس کے 17شہری ہلاک ہوئے ہیں، وہ وہاں اپنی سرگرمیاں کم نہیں کرے گا۔

وزیرِ مملکت برائے خارجہ پرنیت کور نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک پُر امن جمہوری اور خوش حال ملک کی تعمیر میں مدد دینے کا جو وعدہ افغان عوام اور وہاں کی حکومت سے کیا ہے وہ اپنی جگہ پر قائم ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے افغانستان میں مصروفِ کار بھارتی کارکنوں اور شہریوں کے تحفظ کا جائزہ لیا ہے اور سلامتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے۔ اور افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں جس نے اپنے ملک میں بھارتی باشندوں کے ضروری تحفظ کا وعدہ کیا ہے۔

پرنیت کور نے کہا کہ کابل میں بھارتی سفارت خانے میں رجسٹر یہاں کے شہریوں کے وہاں سلامتی کی صورتِ حال کے بارے میں مسلسل مشورہ دیا جاتا ہے، اوراُن کے تحفظ کے لیے ضروری احتیاط برتی جاتی ہے۔

وزیرِ مملکت برائے خارجہ نے بھارتی شہریوں کی ہلاکتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2007ء میں ایک بھی شہری ہلاک نہیں ہوا تھا، جب کہ 2008ء میں سات، 2009ء میں ایک اور 2010ءمیں سات بھارتی مارے گئے ہیں۔ کُل 17میں سے 14ہلاکتیں دہشت گردانہ حملوں میں ہوئی ہیں۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG