رسائی کے لنکس

آگرہ میں بم دھماکہ، چھ افراد زخمی


آگرہ میں بم دھماکہ، چھ افراد زخمی
آگرہ میں بم دھماکہ، چھ افراد زخمی

چند روز پہلے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ہائی کورٹ میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے تھے۔

شمالی بھارت میں واقع ایک اسپتال میں ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

آگرہ شہر کی پولیس نے کہا ہے کہ جئے اسپتال کے استقبالیہ میں ہونے والا دھماکہ خام قسم کے بم کا تھا۔

آگرہ پولیس کے انسپکٹر جنرل پی کے تیواری نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ یہ کہنا بہت قبل ازوقت کہ آیا یہ دھماکہ کوئی دہشت گرد حملہ تھا۔

بم اسکوائرڈ کو تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اس بم دھماکے سے ایک ہفتے سے کچھ ہی پہلے نئی دہلی کی ہائی کورٹ میں ایک بم پھٹا تھا جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارتی پولیس نے نئی دہلی کے بم دھماکے سلسلے میں کم ازکم پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG