رسائی کے لنکس

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پانچ ہلاک


C130
C130

تباہ ہونے والا طیارہ ان چھ طیاروں میں سے ایک تھا جو بھارت نے 2011 میں امریکہ سے خریدے تھے۔

بھارتی فضائیہ کا ایک مال بردار جہاز جمعہ کو گر کر تباہ ہو گیا، جس سے طیارے میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ ماہ ایک ہی دن میں حادثات خاص طور پر آبدوز میں دھماکے کے بعد دھواں بھر جانے سے دو افسران کی ہلاکت کے بعد بحریہ کے سربراہ مستعفی ہو گئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کا یہ سی 130 طیارہ وسطی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے گوالیار کے قریب گر کر تبا ہ ہوا۔

تباہ ہونے والا جہاز ان چھ طیاروں میں سے ایک تھا جو بھارت نے 2011 میں امریکہ سے خریدے تھے۔

اس فضائی حادثے کی فوری طور پر وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

سی 130 طیارے کئی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔ بھارت میں یہ طیارہ اترکھنڈ میں آنے والے سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG