رسائی کے لنکس

بھارتی فضائی کمپنی نے 15 طیارے گراؤنڈ کردیے


بھارتی فضائی کمپنی نے 15 طیارے گراؤنڈ کردیے
بھارتی فضائی کمپنی نے 15 طیارے گراؤنڈ کردیے

ایک بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی ایک اہم ایئرلائنز نے اپنے 15 طیارے پروازوں سے نکال کر کھڑے کردیے ہیں کیونکہ کمپنی کے پاس ان کی دیکھ بھال کے لیے فنڈز موجود نہیں ہیں۔

اکنامک ٹائمز نے اپنی پیر کی اشاعت میں کہا ہے کہ کنگ فشر ایئرلائنز ایسے سرمایہ کار تلاش کررہی ہے جو طیاروں کو آپریشنل رکھنے کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں۔

اخبار کا کہناہے کہ گراؤنڈ کیے جانے والے طیارے ملک کے مختلف ایئرپورٹوں پر کھڑے ہیں۔ ایئر لائنز انتظامیہ کا کہناہے کہ پارک کرنے کی فیس اور طیاروں کے کرائے کی ادائیگیوں سے کمپنی کے مالی بوجھ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

کنگ فشر ائیرلائنز کو کچھ عرصے سے شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

اخبار کا کہناہے کہ گذشتہ سال کے آخر تک کمپنی کے فضائی بیٹرے میں 69 طیارے شامل تھے جب کہ اب اس کے صرف 40 طیارے پرواز کررہے ہیں۔

اکنامک ٹائمز کا کہناہے کہ پچھلے ہفتے 50 سے زیادہ پائلٹ کنگ فشر کمپنی چھوڑ گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG