رسائی کے لنکس

اجمیر بم دھماکہ کیس: آر ایس ایس کے رہنما کے خلاف فردِ جرم داخل


اجمیر بم دھماکہ کیس: آر ایس ایس کے رہنما کے خلاف فردِ جرم داخل
اجمیر بم دھماکہ کیس: آر ایس ایس کے رہنما کے خلاف فردِ جرم داخل

راجستھان پولیس نے 2007ء میں اجمیر شریف میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکہ کیس میں ہندو احیاٴ پسند تنظیم آر ایس ایس کے ایک اعلیٰ رہنما اندریش کمار کے خلاف فردِ جرم عائد کی ہے۔اِس دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 15زخمی ہوئے تھے۔

فردِ جرم میں کہا گیا ہے کہ اندریش کمار نے جو کہ آر ایس ایس کے مبلغ ہیں اور 21اکتوبر 2005ء کو جے پور میں ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں دھماکے کی سازش تیار کی گئی تھی، اُن کا تعلق مالے گاؤں دھماکی کیس میں اصل ملزم پرگیا ٹھاکر سے بھی بتایا جاتا ہے۔

اِس کارروائی سے آر ایس ایس کے حلقے میں کھلبلی مچ گئی ہےاور سابق آر ایس ایس سربراہ کے ایس درشن نے اِسے بے بنیاد الزام قرار دیا ہے۔اندریش نے بھی کہا ہے کہ سازش کرکے اُن کو پھنسایا گیا ہے۔

اُدھر کانگریس نے کہا ہے کہ آر ایس ایس والے ہمیشہ اِسی قسم کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان کے مطابق آر ایس ایس والے ملک کے اِس ماحول کو تباہ کرنے کی سازش میں ہمیشہ شامل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 806صفحات پر مشتمل فردِ جرم میں چھ لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔

  • 16x9 Image

    سہیل انجم

    سہیل انجم نئی دہلی کے ایک سینئر صحافی ہیں۔ وہ 1985 سے میڈیا میں ہیں۔ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔ میڈیا، صحافت اور ادب کے موضوع پر ان کی تقریباً دو درجن کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں سے کئی کتابوں کو ایوارڈز ملے ہیں۔ جب کہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں بھارت کی کئی ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد قومی و بین الاقوامی اداروں نے بھی انھیں ایوارڈز دیے ہیں۔ وہ بھارت کے صحافیوں کے سب سے بڑے ادارے پریس کلب آف انڈیا کے رکن ہیں۔  

XS
SM
MD
LG