رسائی کے لنکس

انگلینڈ کے خلاف بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان


کینسر کے موذی مرض سے شفایاب ہونے والے آل رائونڈر ہربھجن سنگھ ایک سال کے وقفے کے بعد بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔مہندرا سنگھ دھونی کو کپتانی پر برقرار رکھا گیا ہے۔

کینسر کے موذی مرض سے شفایاب ہونے والے آل رائونڈر ہربھجن سنگھ ایک سال کے وقفے کے بعد بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اکتیس سالہ یووراج نے اپنا آخری ٹیسٹ نومبر 2011ء میں کھیلا تھا جس کے بعد وہ رواں برس کے آغاز میں پھیپھڑے کے کینسر کے علاج کے لیے امریکہ چلے گئے تھے جہاں انہیں کیمو تھراپی کے عمل سے گزرنا پڑا تھا۔

یووراج نے ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی20 میچ سے بین الاقوامی کرکٹ کا دوبارہ آغاز کیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

یووراج کے ساتھ ساتھ آف اسپنر ہر بھجن سنگھ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہیں گزشتہ برس کے دور ہ انگلینڈ میں بری کارکردگی دکھانے کے بعد ڈراپ کردیا گیا تھا۔

سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف 'وارم اپ' میچ میں بھارتی اے ٹیم کی قیادت کرنے والے سریش رائنا کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن ریکارڈ کے حامل مرلی وجے کو تیسرے اوپنر کے طور پر شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میں چار ٹیسٹ، دو ٹوئنٹی20 اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 نومبر سے احمد آباد سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 23 نومبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

15 رکنی بھارتی اسکواڈ کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے علاوہ وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، مرلی وجے، چتیشور پجارا، سچن ٹنڈولکر، ورت کوہلی، یووراج سنگھ، اجنکیا روہانے، روی چندرا ایشون، پرگیان اوجھا، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، امیش یادیو اور ایشانت شرما پر مشتمل ہے۔
XS
SM
MD
LG