رسائی کے لنکس

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ریاستی انتخابات کا پہلا مرحلہ


پہلے مرحلے میں 15 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ شدید سردی کے باوجود بعض علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر صبح کے وقت طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں منگل کو ووٹ ڈالے گئے، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں 15 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ شدید سردی کے باوجود بعض علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر صبح کے وقت طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

87 رکنی اسمبلی کے لیے پانچ مرحلوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گا اور توقع ہے کہ گنتی کا عمل 23 دسمبر کو مکمل ہو گا۔

ان انتخابات میں بھارت کی حکمران جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ ایک اہم جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس سلسلے میں کشمیر کا دورہ کیا تھا۔

جب کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی اپنی جماعت کے اُمیدواروں کے لیے انتخابی مہم چلائی۔

کشمیر کے علیحدگی پسندوں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG