رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: بھارتی شہری کو آگ لگا کر زخمی کردیا


آسٹریلیا: بھارتی شہری کو آگ لگا کر زخمی کردیا
آسٹریلیا: بھارتی شہری کو آگ لگا کر زخمی کردیا


آسٹریلیا میں بھارتی نژاد لوگوں پر متعدد حملوں کے بعد تازہ ترین واقعے میں، ملبورن میں ایک ایسے بھارتی باشندے کو ہسپتال بھیجنا پڑا ہے، جسے مبیّنہ طور پر کچھ لوگوں نے آگ لگا کر زخمی کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کا سبب بظاہر نسلی منافرت نہیں ہے ، لیکن وہ چھان بین کررہی ہے۔حملے میں 29 سالہ شخص کے جسم کا 15 فیصد حصّہ جل گیا ہے۔

اس واقعے سے ایک ہفتے پہلے ملبورن ہی میں ایک 21 سالہ بھارتی طالب علم نِتن گارگ کو کسی نے چُھرا بھونک کر ہلاک کردیا تھا۔ بھارت نے اُس واقعے کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے واقعات سے دو طرفہ تعلقات بُری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں بھارتی سفارت کار تازہ ترین حملے کے بارے میں آسٹریلوی حکام کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG