رسائی کے لنکس

بھارت کے ہاتھوں آسٹریلیا کو عبرت ناک شکست


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بھارتی بلے باز چیتیشور پُجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حیدر آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 135 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 237 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کپتان مائیکل کلارک 91 رنز جبکہ میتھیو ویڈ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی طرف سے باؤلر راویندرا جدیجا، بھوونشور کمار نے تین، تین جبکہ ہربجن سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم نے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب بیٹنگ شروع کی تو آغاز ہی میں اس کی ایک وکٹ صرف 17 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ بعد میں چیتیشور پُجارا 204 اور مورالی وجے 167 رنز کے ساتھ ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کو503 رنز کا ایک بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھارتی باؤلروں کا جم کر مقابلہ نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 131 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


بھارتی بلے باز چیتیشور پُجارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 14 مارچ کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG