رسائی کے لنکس

بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے فتح


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بھی اسکور کی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چنئی میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

منگل کو میچ کے آخری دن بھارت نے آسٹریلیا کی طرف سے دیے گئے 50 رنز کے ہدف کو دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 380 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان مائیکل کلارک نے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بھارت کی طرف سے باؤلر روی چندرن ایشون سات وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 380 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب بیٹنگ شروع کی تو آغاز ہی میں اس کی دو وکٹیں صرف 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔ بعد میں ویرات کوہلی اور کپتان دھونی نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کو 572 رنز کا ایک بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان دھونی 224 اور ویرات کوہلی 107 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی ڈبل سینچری بھی اسکور کی۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھارتی باؤلروں کا جم کر مقابلہ نہیں کر سکی اور پوری ٹیم 241 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دو مارچ کو حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG