رسائی کے لنکس

بھارت: بیکری میں دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک


بھارت: بیکری میں دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک

بھارت: بیکری میں دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک

مغربی بھارت کے شہر پونا میں ایک مشہور بیکری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے عہدے داروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس جرمن بیکری میں ہفتے کی رات ہونے والا یہ دھماکا دہشت گردی کی کارروائی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ممکنہ طور پر ایک بم پھٹنے سے ہوا جو ایک گیس سلنڈر کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بیکری سیاحوں سے کھچاکھچ بھری ہوئی تھی۔

یہ بیکری اوشو آشرم کے قریب واقع ہے جو بیرونی سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔

XS
SM
MD
LG