رسائی کے لنکس

دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن، بھارت کا پلہ بھاری


دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن، بھارت کا پلہ بھاری
دوسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن، بھارت کا پلہ بھاری

تمیم اقبال کی جارحانہ بیٹنگ، بنگلہ دیش کی طرف سے تیز رفتار ترین سنچری بنانے کا اعزاز

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دو دن اگر بھارتی بولراور بلے باز میچ پر حاوی نظر آئے تو تیسرا دن بے شک میزبان ٹیم کا دن کہا جاسکتا ہے۔ بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلت کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لئے ہیں۔

آج کے کھیل کی خاص بات تھی بائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹس مین تمیم اقبال کی بے مثال بلے بازی۔ اس نوجوان بنگلہ دیشی کھلاڑی نےبھارت کے تمام بولروں کی جم کر دھنائی کی اور صرف 183 گیندوں میں 151 رنز بنالئے۔ جن میں سے پہلے 100 رنز اس نے صرف 101 گیندوں میں بنائے اور اس طرح اقبال نے ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے تیز رفتار سینچری بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

تمیم اقبال اور جنید صدیق نے دوسرے وکٹ کی پارٹنر شپ میں 200 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے کسی وکٹ کی ساجھے داری میں کسی مخالف ٹیم کے خلاف آج کے پہلے 200 رنز نہیں بنائے تھے۔ اس لیے یہ ریکارڈ بھی اقبال اور صدیق نے اپنے نام کر لیا۔

دلچسپ بات یہ بھی رہی کہ آج میزبان ٹیم کے تینوں وکٹ بھارتی بولر ظہیر خان نے لئے۔ کھیل کے آغاز میں ہی ظہیر نے قیس کو آؤٹ کر دیا تھا اور کھیل ختم ہونے سے ذرا قبل اس نے اقبال اور صدیق کے وکٹ بھی لے لیے۔

صبح میں بھارت نے 459 رنز کے اپنے سکور پر کھیلنا شروع کیا اور لنچ تک 85 رنز اور بنالئے۔ اس کے بعد بھارت نے آٹھ وکٹ پر 544 رنز کے سکور پر اننگزختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سکور میں کپتان دھونی کے 89 رنز بھی شامل تھے۔ حالانکہ بنگلہ دیشی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بھارتی بولروں کی زبردست مزاحمت کی تاہم اب بھی بھارت کو اس پر 83 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG