رسائی کے لنکس

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ


بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ


بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اگر بنگلہ بولروں کا غلبہ تھا تو دوسرے دن کے کھیل میں بھارتی بلے باز میدان میں پوری طرح حاوی نظر آئے ۔ کھیل کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے پانچ وکٹ کھوکر 459 رنز بنا لئے تھے اور اس طرح اسے پہلی اننگز میں میزبان ٹیم پر 226 رنز کی سبقت مل چکی ہے۔

بھارت نے کل کے اپنے 69 کے سکور پر کھیل کا آغاز کیا اور دونوں سلامی بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سینچری مکمل کر لی۔ سہواگ کو شہادت حسین نے 6 5 رنز کے سکور پر آوٴٹ کیا جبکہ گوتم گمبھیر شاہد اسلام کی گیند پر 68 رنز کے ذاتی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد سچن تیندولکر اور راہول دراوڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کی ساجھے داری میں 222 رنز بنائے۔ سچن 143 رنز بناکر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی گیند پر آئوٹ ہوئے جبکہ راہول کو شہادت حسین کے ایک بائونسر سے کان کے پاس بری طرح چوٹ لگ گئی جس کے سبب انہیں 111 رنز پر زخمی ہو کر میدان سے باہر جا نا پڑا۔

تاہم سچن اور راہول نے ٹسٹ کرکٹ میں 100 رنز کی سب سے زیادہ پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اب تک اس بھارتی جوڑی نے 17 بار 100 سے زیادہ رنز کی پارٹنر شپ کی ہے۔ اس کے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے بلے بازوں میتھیو ہیڈن اور رکی پونٹنگ کی جوڑی کو حاصل تھا دونوں نے اب تک 16 بار 100 سے زیادہ رنز کی ساجھے داری کی تھی۔ سچن نے ٹیسٹ میچوں میں 45 اور ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 90 سینچریاں مکمل کر لیں۔

یہاں یہ اضافہ کرنا ضروری ہے کہا اگر بنگلہ دیشی فیلڈ روں نے سچن اور راہول دونوں کے کیچ ڈراپ نہ کیے ہوتے تو شاید بھارت اتنا بڑا سکور حاصل نہ کر پاتا۔

XS
SM
MD
LG