رسائی کے لنکس

سائیکلون سے بھارت اور بنگلہ دیش میں 110 افراد ہلاک، 60 ہزار گھر تباہ


مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش میں ایک سائیکلون کے نتیجے میں کم ازکم 84 افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زیادہ گھرتباہ ہوگئے ہیں۔

اس طوفان نے منگل کی رات بھارتی صوبوں مغربی بنگال اور بہار کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے کچھ حصوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

بنگلہ دیش میں چار ہلاکتوں کی خبر دی گئی ہے جن میں ایک پولیس اہل کارشامل تھا جو ایک دیوار کے گرنے سےاس کے نیچے آکر ہلاک ہوا۔

120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ اس طوفان کے نتیجے میں بہار اور مغربی بنگال میں بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں ٹوٹ گئیں اوردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

بھارتی عہدے دار طوفان سے متاثرہ علاقوں میں تیزی سے امداد پہنچا رہے ہیں ، جب کہ بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جارہاہے۔

خلیج بنگال کا علاقہ اکثر طوفان باد و باراں اور سمندری طوفانوں کی لپیٹ میں آتا رہتا ہے۔

2007ء میں سمندری طوفان سدر کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور 20 لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔


XS
SM
MD
LG