رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں زیریں ڈھانچے کی ترقی، بھارت کا 75کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان


بنگلہ دیش میں زیریں ڈھانچے کی ترقی، بھارت کا 75کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان

بنگلہ دیش میں زیریں ڈھانچے کی ترقی، بھارت کا 75کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان

یہ رقم2010ء کے اُس سمجھوتے کاحصہ ہے جِس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ دینے کی پیش کش کی تھی

بنگلہ دیش کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں، ریلویز اور دیگرشعبوں کےزیریں ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے بھارت نے بنگلہ دیش کو 75کروڑ ڈالر قرضہ دینے کی منظوری دے دی ہے، جِس بات کا اعلان بھارتی وزیر اعظم کے دورہٴ ڈھاکہ سے قبل کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے معاشی امور کے ڈویژن کے سربراہ مشرف حسین بھیان نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے اِن رقوم کی ادائگی کی منظوری دے دی ہے، جو کہ 2010ء کے اُس سمجھوتے کا حصہ ہے جِس کی رو سے بھارت نے بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر قرضہ دینے کی پیش کش کی تھی۔ اِس سلسلے میں ، بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ نے اتوار کو وزارتِ خزانہ کےایک عہدے دار کا بیان جاری کیا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ منگل سے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کا آغاز کرنے والے ہیں۔ وہ اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ سےوسیع تر امور پر مذاکرات کریں گے،جِن میں گذشتہ برس کے قرضے کے سمجھوتے پر عمل درآمد کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اُن کے ایجنڈے میں شامل دیگر امورکے علاوہ دونوں ملکوں کے اہم دریاؤں کےپانی کےمشترکہ حقوق اور بھارت بنگلہ دیشی سرحد کےساتھ ساتھ متنازعہ محصور رقبوں کا تبادلہ کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG