رسائی کے لنکس

بھارت: کشتی ڈوبنے سے گیارہ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق کشتی میں ایک سو سے زائد افراد سوار تھےاور یہ سمبل پور ضلع کے قریب ڈوبی۔

بھارت میں حکام نے بتایا ہے کہ ملک کی مشرقی ریاست اوڑیسا میں کشتی ڈوبنے سے کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور جب کہ گیارہ لاپتا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشتی میں ایک سو سے زائد افراد سوار تھے اور یہ سمبل پور ضلع کے قریب اتوار کو ڈوبی۔ مسافروں نے بتایا کہ اُنھوں نے سیر کے لیے کشتی کرائے پر لی تھی۔

بھارت میں کشتیوں میں عموماً گنجائش سے زائد افراد سوار کرنے جب کہ ضروری حفاظتی معیار نا ہونے کی وجہ سے بھی ایسے مہلک حادثات پیش آتے ہیں۔

اوڑیسا میں مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے محکمے کے عہدیداروں نے درجنوں افراد کو بچا لیا ہے جب کہ کئی کی تلاش جاری ہے۔

لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی ٹیموں نے رات کی تاریکی میں ’سرچ لائٹس‘ استعمال کیں۔

گزشتہ ماہ بھی مغربی بنگال کے علاقے میں ایک بھارتی کشتی ڈوبنے سے اکیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG